صومالیہ،مزاحمت کاروں اور ایتھوپین فوج میں شدید جھڑپیں،7 فراد ہلاک

بدھ 18 اپریل 2007 13:26

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2007ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک بار پھر مزاحمت کاروں اور ایتھوپین فوج کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں جن میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق مزاحمت کاروں اور ایتھوپین فوج کے درمیان جھڑپوں میں بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا۔ کچھ مارٹر گولے صدارتی محل کے قریب اور شہریوں کے گھروں پر بھی گرے جس کے نتیجے میں سات شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جھڑپوں کے بعد حالات پھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :