اسلام آباد میں 7 مساجد کو منہدم کئے جانے سے شروع ہونیوالی لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے طلبہ کی تحریک کے نشیب و فراز، چلڈرن لائبریری پر قبضہ‘ شرعی عدالت کے قیام کا اعلان‘ فحاشی و عریانی کیخلاف اعلان جہاد‘ آنٹی شمیم اور بیٹیوں کا اغواء‘ پولیس اہلکاروں کی دو دفعہ یرغمالی و رہائی‘ شجاعت اور مسجد انتظامیہ میں 2 بار مذاکرات اور ڈیڈ لاک‘ مساج سینٹر پر دھاوا اور بالآخر 3جولائی کے ناخوشگوار واقعے تک طویل کشمکش
بدھ 4 جولائی 2007 14:54
(جاری ہے)
13 فروری کو حکام لائبریری کا قبضہ ختم کرانے کے لئے منہدم کی گئی ایک مسجد دوبارہ تعمیر کرانے پر رضامند ہو گئے تاہم 27 مارچ کو جامعہ حفصہ اور جامعہ فریدیہ کے طلباء ایک گھر میں گھس گئے اور بدکاری کے الزام پر خاتون آنٹی شمیم اس کی بہو اور چھ ماہ کی بچی کو یرغمال بنا لیا۔
بعدازاں انہیں تائب ہونے پر رہا کر دیا۔ 28 مارچ کو مدرسے کے طلباء نے تین پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا جسے بعدازاں چھوڑ دیا گیا۔ 29 مارچ کو طلباء نے سی ڈی اور ویڈیو کی دکانوں کے مالکان کوئی نیا کاروبار شروع کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہونے کی تنبیہہ کی۔ 6اپریل کو لال مسجد انتظامیہ نے شریعت عدالت قائم کرنے کا اعلان کیا اور دھمکی دی کہ اگر حکومت نے عدالت بند کی تو ہزاروں کی تعداد میں خودکش حملے کئے جائیں گے۔ 9 اپریل کو حکومت کی جانب سے لال مسجد کی ویب سائٹ اور ریڈیو سٹیشن بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ 25 اپریل کو تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے چوہدری شجاعت اور لال مسجد انتظامیہ میں مذاکرات ہوئے تاہم کوئی اتفاق نہ ہوا۔ 18 مئی کو مدرسے کے گیارہ طلباء کی گرفتاری پر جامعہ فریدیہ کے طلباء نے چار پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا۔ مذاکرات کے بعد قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ 23 جون کو جامعہ فریدیہ اور جامعہ حفصہ کے طلباء نے مساج سنٹر پر دھاوا بول دیا اور سات چینی باشندوں سمیت 9 افراد کو اغواء کر لیا۔ اگلے روز تمام مغوی رہا کر دیئے گئے اور بالآخر 3جولائی کو لال مسجد انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے درمیان خونریز جھڑپوں نے 21 افراد کی جان لے لی جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 2 رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔ 4 اپریل کو حکومت نے ہتھیار ڈالنے والے طلباء کے لئے عام معافی کا اعلان کیا اور کہا گیا کہ جو طلبہ رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال دیں تو انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔ تاہم ابھی تک لال مسجد انتظامیہ ہتھیار نہ ڈالنے کے مؤقف پر قائم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.