صومالیہ ،موغادیشو میں پولیس گاڑی پر حملے میں 6 افراد ہلاک

جمعہ 14 ستمبر 2007 17:16

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14ستمبر۔2007ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں پولیس کی گشتی پارٹی پر حملے میں دو اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ رات شدید لڑائی ہوئی جس کے بعد مسلح افراد نے پولیس کی گشتی پارٹی بم حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملے میں پولیس کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور وہاں چھ لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :