معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری بار سے خطاب کیلئے8گھنٹے میں اسلام آباد سے فیصل آباد پہنچ گئے۔صوبائی وزیر قانون نے استقبال کیا۔62نکاتی آئینی پیکج میں اکثریت اچھے پہلووٴں کی ہے۔ججزبارے3سال کی معیاد کا فیصلہ مائنس ون فارمولا کے مترادف ہو گا۔اعتزاز احسن کی کلرکہار میں صحافیوں سے گفتگو
ہفتہ 24 مئی 2008 21:30
(جاری ہے)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چند کارکن بھی معزول چیف جسٹس کی فیصل آباد روانگی کے وقت وہاں موجود تھے ۔
ابتدائی پروگرام کے مطابق معزول چیف جسٹس راستے میں خطاب نہیں کریں گے تاہم لوگ راستے میں اْن کا استقبال کریں گے ۔وکلاء نمائندوں کے مطابق معزول چیف جسٹس کے لیے پہلا استقبالی کیمپ گولڑہ موڑ لگایا گیا جہاں پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل ان کا استقبال کیا۔پنجاب کی حدود میں داخل ہوتے ہی انہیں چیف جسٹس کا پروٹوکول ملنا شروع ہو گیا۔اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر پشاور اور اٹک سے آئے ہوئے وکلاء جلوس میں شامل ہوگئے ۔ اسی طرح بلکسر انٹرچینج پر چکوال اور تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے وکلاء جلوس میں شامل ہوئے ۔جب معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا قافلہ کلر کہار پہنچا تو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری اعتزاز احسن بھی جلوس میں شامل ہو گئے ۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس کی وجہ سے اسلام آباد میں جلوس میں شامل نہ ہو سکے تھے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے لانگ مارچ میں عوام کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم ملک بچانے نکلے ہیں آؤ ہمارا ساتھ دو،، آئینی پیکج ابھی تجویز ہے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ، ججوں کے حوالے سے تین سال کی معیاد کا فیصلہ مائنس ون فارمولا کے مترادف ہوگا جو نا منظور ہے ، اعتزاز احسن نے کلر کہار انٹرچینج پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی پیکج کے 62 نکات ہیں جن میں اکثریت اچھے پہلوؤں کی ہے ، انہوں نے کہا کہ آئینی پیکج ابھی تجویز ہے اور جب تک یہ حتمی نہیں ہوتا ، اس پر کوئی رائے نہیں دی جاسکتی ، انہوں نے کہا کہ ججوں کے حوالے سے تین سال کی معیاد کا فیصلہ مائنس ون فارمولا کے مترادف ہوگا ا س حوالے سے اگر مائنس ون فارمولا اپنایا گیا تو تمام وکلاء اور عوام جی ٹی روڈ پر نکل آئینگے اور لانگ مارچ بھی ہوگا ، انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری بزور طاقت کچھ نہیں کرنا چاہتے ، تاہم عوام کی طاقت کا مظاہرہ جارحانہ طاقت کا نہیں ہوتا ، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران وکلاء برادری بالکل پرامن رہے گی اور ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹے گا ، چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ لانگ مارچ میں لوگ بمعہ اہل خانہ کے آئینگے اور لوگ ابھی سے اپنے لئے گاڑیوں کی بکنگ کروا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری ملک بچانے کیلئے نکلی ہے اور ملک کو بچا کر ہی دم لینگے ، چوہدری اعتزاز احسن نے نعرے لگاتے ہوئے لوگوں کو دعوت دی کہ ہم ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں ، آؤ ہمارا ساتھ دو ، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں ملک کے تمام علاقوں سے لوگ شامل ہونگے ، اعتزاز احسن نے کہا کہ افتخار چوہدری سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس ہیں اور آئندہ بھی ہونگے ، دریں اثناء معزول چیف جسٹس فیصل آباد روانگی کے لئے جب کلر کہار انٹرچینج پر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر وکلاء برادری کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ، اعتزاز احسن نے معزول چیف جسٹس کی ریلی میں کلر کہار انٹرچینج سے شمولیت اختیار کی ۔منتظمین کے مطابق پنڈدادن خان انٹرچینج پر جہلم اور پنڈدادن خان سے تعلق رکھنے والے وکلا جلوس میں شامل ہوں گے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے فیصل آباد کے دورے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔اسلام پولیس کی دو گاڑیوں نے موٹر وے انٹر چینج تک چیف جسٹس کے قافلے کے ساتھ سفر کیا جبکہ باقی سفر کے دوران قافلے کی سکیورٹی کی ذمہ داری پنجاب پولیس کی ہے ۔پنجاب حکومت نے پہلے ہی اعلان کر رکھا کہ چیف جسٹس کے فیصل آباد کے دورے کے دوران انہیں عہدے کے مطابق پروٹوکول دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.