موجودہ حالات میں مسلم بٹ کی جگہ نہیں بن رہی تھی،کرنل(ر)احمد یار لودھی کی اردوپوائنٹ سے بات چیت

جمعہ 11 جولائی 2008 15:54

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جولائی2008 ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل(ر)احمد یار لودھی نے کہاہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر مسلم بٹ کی موجودہ حالات میں فیڈریشن میں جگہ نہیں بن رہی تھی اس لیے انہیں فارغ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ وہ مسلم بٹ کو کوئی دوسرا عہدہ دیا جارہا ہے تو احمد یار لودھی نے واضع طور پر کہاکہ ”نہیں فیڈریشن کو اب ان کی ضرورت نہیں ہے”۔

کرنل لودھی کے مطابق مسلم بٹ کو تین روز قبل عہدے سے فارغ کرنے کافیصلہ کرلیا گیا تھا تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ تین دن تک اس بات کو میڈیا سے کیوں دور رکھا گیا ۔پی ایف ایف کے سیکرٹری نے بتایا کہ مسلم بٹ کو ایک ماہ قبل ہی عہدے سے فارغ کرنے کا نوٹس دیدیا گیاہے اور یہ تبدیلی پی ایف ایف کی آپریشنل برانچ میں بہتری لانے کیلئے کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :