
شارجہ اسٹیڈیم سے جُڑی پاکستان کرکٹ کی سنہری یادیں
ہفتہ 30 اگست 2025 13:28

(جاری ہے)
اپریل 1986 میں آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف فائنل میچ میں آخری اوور کی دو گیندیں باقی تھیں اور پاکستان کی آخری وکٹ باقی تھی۔
پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 5 رنز درکار تھے، اور سامنے تھے توصیف احمد۔ چیتن شرما بھاگتے ہوئے آئے اور گیند کی، توصیف احمد نے ایک رن لے کر اسٹرائیک جاوید میانداد کو دی۔ اب ایک گیند پر چار رنز درکار تھے۔اور پھر وہ ہوا جو شاید کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔ چیتن شرما نے فل ٹاس گیند کرائی جس کو جاوید میانداد نے اپنے بلے کی طاقت سے اتنا اوپر اچھالا کہ وہ باو?نڈری پار ہی جا کر گری۔ یہ پاکستان کی کسی بھی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی ٹرافی تھی۔چار دہائیاں گزر جانے کے باوجود پاکستانی شائقین اس چھکے اور فتح سے لطف اندوز ہوتے جب کہ بھارتی شائقین کے ذہنوں پر یہ چھکا عفریت بن کر سوار رہتا ہے۔لیجنڈری وسیم اکرم نے بھی روایتی حریف بھارت کے خلاف 80 کی دہائی کے آخر میں آخری گیند پر چھکا مار کر جاوید میانداد کی چھکے کی یاد تازہ کی اور پاکستان کے ہاتھ ایک اور ٹرافی آئی۔ 90 کی دہائی میں مخالف بلے بازوں کیلیے خوف کی علامت بنے سوئنگ کے سلطان نے ون ڈے میں دو ہیٹ ٹرک بنائیں اور دونوں بار یہ کارنامہ اسی میدان میں انجام پایا۔پاکستان کی مسلسل فتوحات اور اپنی پے در پے شرمناک شکستوں سے نالاں بھارت نے شارجہ اسٹیڈیم کا بائیکاٹ کر دیا تاہم آج وہ اسی میدان میں دوبارہ کھیل رہی ہے۔سال 2022 کے ایشیا کپ میں نسیم شاہ ہیرو بنے اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں افغانستان کے جبڑوں سے فتح کھینچ لائے۔افغانستان کو تاریخی فتح کے لیے پاکستان کی صرف ایک وکٹ درکار تھی اور آخری اوور میں پاکستان کو 12 رنز درکار تھے۔ کریز پر ٹیل اینڈرز موجود تھے اور کسی کو پاکستان کے جیتنے کی امید نہ تھی، لیکن پھر وہی ہوا جو شاہین شارجہ کے میدان پر کرتے آئے ہیں۔نسیم شاہ نے دو چھکے مار کر پاکستان کو فتح یاب کرایا اور جشن منانے کی تیاریاں کرنے والے افغان شائقین پر بجلیاں گرا دیں۔پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسٹائلش اوپنر سعید انور نے لگاتار تین سنچریاں بنانے کا کارنامہ بھی شارجہ میں ہی انجام دیا جب کہ قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ایک میچ میں بھاتی ٹاپ آرڈر کو اڑاتے ہوئے ہیٹ ٹرک کو بھی اسی میدان میں یادگار بنایا۔اب گرین شرٹس سلمان آغا کی قیادت میں پہلے ٹرائی نیشن سیریز کی جنگ لڑنے کے لیے میدان میں اتر چکی ہے اور اس کے بعد ایشیا کپ میں اپنے ہنر کو آزمائیں گے۔پوری قوم امید کر رہی ہے کہ قومی ٹیم ماضی کی روایت کو دہراتے ہوئے ایک بار پھر ٹرافیاں گھر لائے گی اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں گھرے پاکستانیوں کو خوشی کے لمحات فراہم کرے گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سہ ملکی سیریز، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
پاکستان انڈر 23 قومی فٹ بال ٹیم کاتربیتی کیمپ اسلام آباد میں اختتام پذیر
-
حارث روف نے افغانستان کیخلاف کسی بھی پاکستانی باولر کا بہترین باولنگ فگرز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
پہلے 14 ٹی ٹونٹی میچز میں زیادہ وکٹیں، صفیان مقیم نے سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا
-
پاکستانی کرکٹرز راشد خان کے بھائی کی وفات پر فاتحہ پڑھنے افغان ڈریسنگ روم پہنچ گئے
-
پاکستان کی افغانستان کیخلاف فتح، گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو مبارکباد
-
سلمان آغا افغانستان کیخلاف سب سے بہترین سکور بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے
-
ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع، پاک بھارت مقابلے کیلئے خصوصی پیکیج متعارف
-
سر ڈان بریڈ مین کی تاریخی کیپ 80 کروڑ میں نیلام! کس نے خریدی
-
ہربھجن سنگھ کی سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی ان دیکھی ویڈیو وائرل
-
شارجہ اسٹیڈیم سے جُڑی پاکستان کرکٹ کی سنہری یادیں
-
دو ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والا انٹرنیشنل کرکٹر چور نکلا‘ اعتراف جرم کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.