دو ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والا انٹرنیشنل کرکٹر چور نکلا‘ اعتراف جرم کرلیا

ہفتہ 30 اگست 2025 13:28

دو ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والا انٹرنیشنل کرکٹر چور نکلا‘ اعتراف جرم کرلیا
جرسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)دو ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والے انٹرنیشنل کرکٹر پر چوری کا الزام ثابت ہوگیا۔پاپوانیوگینی کے وکٹ کیپر بیٹر ’کپلن ڈوریگا‘ نے چوری کا اعتراف کرلیا، جرسی کے دارالحکومت کی مجسٹریٹ عدالت نے ان کی ضمانت مسترد کرکے معاملہ رائل کورٹ بھیج دیا۔

(جاری ہے)

ڈوریگا 28 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے تک جزیرے پر تحویل میں رہیں گے۔واضح رہے کہ وہ جرسی میں کرکٹ ورلڈ کپ چیلنج لیگ کھیل رہے تھے۔