مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کی جانب مارچ کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ۔دو کشمیری شہید ۔ متعدد زخمی۔چکوٹھی میں بھی پولیس کی فائرنگ سے درجنوں زخمی۔مقبوضہ وادی کو جیل خانہ بنادیا گیا ہے عالمی برادری صورتحال کا نوٹس لے ۔حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق ،سید علی گیلانی
پیر 11 اگست 2008 15:43
(جاری ہے)
پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں دو پولیس اہلکارو ں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہو نے کی اطلا عات ہیں۔ادھر بھارتی کشمیر میں کنٹرول لائن کی جانب مارچ کرنے والے افراد پر پولیس کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوگئے ہیں۔
سری نگر سے شبیر احمد شاہ اور شیخ عبدالعزیز کی قیادت میں ہزاروں کشمیری انتہا پسند ہندووں کی جانب سے کشمیر کی غذائی ناکہ بندی کرنے کے خلاف بطور احتجاج لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ کررہے تھے اس دوران بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوگئے ۔{#EVENT_IMAGE_2#} بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر شیلنگ بھی کی جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔ بھارتی فوج نے ریلی کے شرکا کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے شہر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں۔ ادھر میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے ۔ نظر بند حریت رہنماوٴں نے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتہا پسند ہندوٴوں نے مقبوضہ کشمیر کی ناکہ بندی کرکے مقبوضہ وادی کو عملا جیل خانہ بنادیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں عالمی برادری اس صورتحال کا فوری نوٹس لے ۔مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.