مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے فائرنگ کرکے حریت رہنما شیخ عبدالعزیز اور سات کشمیریوں کو شہیدکردیا۔ حریت کانفرنس کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان ۔ سری نگر میں کرفیو نافذ ۔ پاکستان کی جانب سے واقعہ کی مذمت۔اپ ڈیٹ
پیر 11 اگست 2008 20:47
(جاری ہے)
آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بھارتی پولیس کے اس اقدام پر پورے مقبوضہ کشمیر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے ۔
سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی پولیس کی وحشیانہ فائرنگ میں شیخ عبدالعزیز کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے ۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز نے کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لئے قربانی دی ہے ۔ پوری کشمیری قوم غم میں ڈوبی ہوئی اوران کی شہادت پر صف ماتم بچھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز نے حریت کانفرنس کی تشکیل میں بھی قابل قدر کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی شیخ عبدالعزیز کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور ان کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیاہے ۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر طاقت کے بلاجواز استعمال کی مذمت کرتی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.