ق لیگ کو پیپلز پارٹی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ،پنجاب اسمبلی میں 62ارکان کی حمایت حاصل ہے ، مونس الٰہی ۔۔۔ ق لیگ کا دعوی بے بنیاد ہے ، ضرورت پڑنے پر فاروڈ بلاک کے ارکان شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ دیں گے ، عطا مانیکا

جمعرات 18 ستمبر 2008 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 18ستمبر 2008ء) مسلم لیگ (ق)کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی مونس الہی نے کہا ہے ق لیگ کو پیپلز پارٹی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ،پنجاب اسمبلی میں 62ارکان کی حمایت حاصل ہے پارٹی سطح پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں سے بات چیت جاری ہے ،جبکہ رکن پنجاب اسمبلی عطا محمد مانیکا نے کہا ہے کہ ق لیگ کا دعوی بے بنیاد ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت کو کمزور کرنا نہیں چاہتے ضرورت پڑنے پر فاروڈ بلاک کے ارکان شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ دیں گے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مونس الہی نے کہا کہ ق لیگ کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اتحاد برقرار رہے اور مسلم لیگ ق اپوزیشن میں بیٹھے ۔تاہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ایک ساتھ چلنا مشکل ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ق لیگ کو پیپلز پارٹی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے مونس الہی نے اعتراف کیا کہ پارٹی سطح پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں سے بات چیت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی عطاء محمد مانیکا نے کہا ہے کہ فاروڈ بلاک میں 34ارکان شامل ہیں ۔ کسی رکن پر دباوٴ نہیں ڈالا گیا ۔سب سوچ سمجھ کر اور اپنی مرضی سے فاروڈ بلاک میں شامل ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو کمزور کرنا نہیں چاہتے ضرورت پڑنے پر فاروڈ بلاک کے ارکان شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔