
ہیمبرگ ماسٹر ز کے ذریعے مستقبل کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دی جاسکتی ہے،قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان محمد عمران کی اُردوپوائنٹ سے بات چیت
جمعرات 25 ستمبر 2008 17:58
(جاری ہے)
قومی نائب کپتان کا کہنا تھا کہ ہیمبرگ ماسٹرز جونیئر ورلڈکپ کیلئے بھی نوجوان کھلاڑیوں کی خامیاں جانچنے کا بہترین موقع ہے اور پلیئرزکو اس موقع سے بھر پو ر فائدہ اٹھانا چاہیے۔
محمد عمران کا کہنا تھا کہ جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کا ایک ساتھ کھیلنے کا تجربہ کافی سودمند رہتا ہے اور وہ پرامید ہیں کہ ہیمبرگ ماسٹرز میں پاکستانی ٹیم نمایاں کھیل پیش کریگی۔ہاکی کلب آف پاکستان میں جاری کیمپ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے محمد عمران نے کہاکہ اولمپکس گیمز میں ہماری فارورڈ لائن ناکام ثابت ہوئی تھی لہذا اس بار کوچز فارورڈ لائن اپ کو مضبوط کرنے کیلئے کافی محنت کررہے ہیں اور ڈیفنس پوزیشن پر موجود غلطیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ اولمپکس گیمز میں آصف باجوہ ٹیم کی شکست کا سبب بنے تھے حالانکہ انہوں نے ٹیم کیلئے پرکشش انعامات کا اعلان کیا تھا بدقسمتی سے قومی ٹیم توقعات پر نہیں اتر سکی۔موجودہ کپتان شکیل عباسی نے کے بارے میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد عمران کا کہنا تھا کہ بعض سابق کھلاڑی جنہیں قومی ٹیم میں جگہ نہیں ملی اور جو خود اپنے دور میں پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے کچھ نہ کرسکے لیکن اب وہ ایک اچھے نظام میں ہلچل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شکیل عباسی کے اوپر لگائے جانیوالے تمام الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ محض پاکستان ہاکی کو بدنام کرنے کیلئے ایک پروپیگنڈہ شروع کیا گیا ہے جس کا انہیں انتہائی افسوس ہے۔محمد عمران نے کہاکہ انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ جو لوگ خود ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے رہے اور ٹیم کا ماحول خراب کرنا ان کا بنیادی کام ہوا کرتا تھا آج وہ نومنتخب کپتان کے خلاف باتیں کرکے ٹیم میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں اور ایک سازش کے تحت عباسی کے خلاف میڈیا مہم شروع کی گئی ہے۔محمد عمران کا کہنا تھا کہ جس لڑکی کے ساتھ شکیل عباسی کا سیکنڈل بنایا جارہا ہے وہ دورہ چین میں ہماری ٹیم کی لائزن آفیسر تھی اور اس کی تمام کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر موجود ہیں اور عباسی کے ساتھ افیئر کی کوئی صداقت نہیں ہے۔نائب کپتان نے مزید کہاکہ شکیل عباسی کے خلاف ہاکیاں بیچنے کا الزام بھی بے بنیاد ہے بلکہ خودعباسی نے اپنی سفارش پر قومی کھلاڑیوں کو ditaکمپنی کی ہاکی لیکر دیں جن کی مالیت 6سے 7لاکھ روپے بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک منصوبہ بندی کے ذریعے پاکستان ہاکی جو کہ پہلے ہی سے زبوں حالی کاشکار ہے اسے مزید نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ سابق سٹار ز کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اسی ہاکی ٹیم کے خلاف سازشیں کریں جس کی وجہ سے انہیں عزت و رتبہ حاصل ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
علی ترین نے ایک مرتبہ پھر ’’پی ایس ایل‘‘کے مستقبل پر سوال اٹھادیا
-
کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے
-
سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز
-
فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا
-
لاہور، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ایک اہم سنگ میل ، 300 میچز مکمل ہوگئے
-
اظہر محمود نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر دی
-
پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف دو اضافی مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی تصدیق کردی
-
مجھ سے زیادہ کسی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن کی قربانی نہیں دی، بابر اعظم کا دعویٰ
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
-
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم
-
پاکستان سپرلیگ 10 میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
برطانیہ کے واٹسن نے ٹور آف رومانڈی ٹائم ٹرائل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.