فلسطین پراسرائیلی حملے کیخلاف جمعیت طلباء عربیہ کاکوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 1 جنوری 2009 19:32

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) فلسطین پر اسرائیلی حملے کے خلاف جمعیت طلباء عربیہ کے کارکنوں نے جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت امیر مولانا محمد عمر نائب امیر حافظ نور علی کررہے تھے انہوں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو مسلم کش کفر سازشوں کا تسلسل قرار دیاانہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اقوام متحدہ نے منافقانہ رول ادا کیا ہے اور کسی بھی ملک پر امریکہ یا اسرائیل نے حملہ کیا ہے تو یہ ادارہ خاموش رہا ہے اور ڈبل پالیسی کا رول ادا کیا ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے اس موقع پر مظاہرین نے بڑے بڑے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے احتجاجی مظاہرے کے بعد مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کا پتلا بھی نذر آتش کیا اور بعد میں پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔