کوئٹہ ، پولیو کے خلاف مہم 13اپریل تا 15اپریل 2009تک جاری رہے گی

ہفتہ 11 اپریل 2009 13:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل ۔2009ء) ای ڈی او ہیلتھ کوئٹہ ڈاکٹر سیف اللہ جوگیزئی یو این ایچ سی آر کے ڈاکٹر فاروق حمید عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر غفار بلوچ فوکل پرسن ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا ہے کہ محکمہ صحت حکومت بلوچستان عالمی اداہ صحت ڈبلیو ایچ او یونیسیف اور روٹری کلب کے باہمی تعاون سے پولیو کے خلاف مہم 13اپریل تا 15اپریل 2009تک جاری رہے گی اس نئی آنے والی مہم ضلع کوئٹہ میں تقریبا 842ٹیمیں تشکیل دی گئی جس میں 1684کارکنان صحت ورضا کار شامل ہونگے مہم کے دوران 460618بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جس میں پیدائش سے لے کر پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے درج بالا ٹیموں کے علاوہ 114مزید خصوصی مراکز 52گزر گاہوں جیسے ائیر پورٹ بس اڈہ ریلوے اسٹیشن اور سرحدی گزرگاہوں پر کارکن متعین کئے گئے ہیں مذکورہ مہم میں ضلعی انتظامیہ ناظمین اور کونسلرز کا کردار بھی انتہائی اہم ہے اس طرح عوامی سطح کی تنظیمیں این جی اوز علماء کرام قبائلی عمائدین اور منتخب نمائندے بھی ہماری ٹیموں میں شانہ بشانہ حصہ لیں تاکہ تمام بچوں تک رسائی ممکن ہوسکے ہر بچے کو ہر بار پولیو کے قطرے لازمی پلائے تاکہ ان میں قوت مدافعت پیدا ہواسکے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان تمام والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے ویکسیئن پلانے میں ہماری مدد کریں اور انہیں ہم یقین دلاتے ہیں کہ پولیو کے قطرے بارے بار پلانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اس مہلک بیماری کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے میں محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ یہ مہم کامیاب ہو سکے اگر مہم کے دوران کسی علاقے یا یونین کونسل میں بچے پولیو کے قطرے پلانے سے رہ جائے تو قریبی ٹیکہ جات کے مراکز لے جا کر قطرے پلائے یا پھر ای ڈی او ہیلتھ کے نمبر پر ہمیں آگاہ کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔