وزیراعظم گیلانی نے مالاکنڈ آپریشن میں شہید ہونیوالے جوانوں اورافسران کیلئے شہدائے ٹرسٹ قائم کر کے 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا، شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کے دفاع کیلئے جتنے بھی وسائل ہیں بروئے کار لائیں گے، قومی اسمبلی میں خطاب

جمعہ 21 اگست 2009 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست ۔2009ء) وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے مالاکنڈ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فوج کے جوانوں اورافسران کے اہل خانہ کی مالی مدد کیلئے قائم کرکے ٹرسٹ کیلئے 10کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے جتنے بھی وسائل ہیں بروئے کار لائیں گے ملکی دفاع کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی جمعہ کو قومی اسمبلی میں کیپٹن معراج شہید کے خاندان کی قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر شہید کی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا یہ ملک ہمیشہ انہیں یاد رکھے گا وزیراعظم نے کہا کہ رادارے میں نظام ہوتا ہے اور اس نظام کی پابندی کی اتی ہے اسی طرح فوج کے اندر شہداء ٹرسٹ ہے ایسا ٹرسٹ دیگر اداروں میں بھی ہونا چاہیے وزیراعظم نے کہا کہ پہلے ایسے فندز قائم نہیں کیے جاتے تھے اورحالات بھی خراب نہیں تھے چونکہ اب سوات میں آپریشن کی راہ راست جاری ہے اورملک کو خطرات لاحق تھے ان خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمارے جوانوں نے قربانیاں پیش کیں انہی کیلئے دس کروڑ روپے کا اعلان کیاگیاوزیراعظم نے کہاکہ جب بھی ملکی دفاع کی بات آئی تو ان جوانوں نے قربانیاں پیش کیں اورملکی دفاع کیلئے نوجوان ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے اقوام عالم میں پاکستان کانام بلند کرنے کیلئے اپنے ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے شہادت کارتبہ حاصل کیا میں تمام شہداء کے خاندان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے کسی بھی قسم کی مالی وجانی مدد سے گریز نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ میں آپریشن کے دوران مادر وطن کے دفاع اور قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے فوجی جوانوں اورافسران کی بڑی تعداد شہید ہوئی فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کیلئے ٹرسٹ قائم کیاجارہا ہے جس کیلئے دس کروڑ روپے ابتدائی طورپر مختص کررہے ہیں اس موقع پر وزیراعظم نے مشہور ملی نغمہ پڑھا” اے راہ حق کے شہیدو وطن کی ہوائیں تمہیں سلام کہتی ہیں “واضح رہے کہ آرمی چیف نے 14اگست کو جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہاتھا کہ مالاکنڈآپریشن میں300جوان اورافسران شہید ہوئے ہیں۔