حکومت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے سے متعلق تشویش لاحق ہے، کوئی حکومت تنہا اس قدر وسیع پیمانے پر طبی سہولیات فراہم نہیں کر سکتی، صحت کے شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مختلف بیماریوں کا شکار افراد کے علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے قابل اعتماد اور منظم کوآرڈینیشن میکنزم قائم کرنا چاہتے ہیں، اجلاس سے خطاب

منگل 24 اگست 2010 19:25

� �زیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے سے متعلق تشویش لاحق ہے‘ کوئی بھی حکومت تنہا اس قدر وسیع پیمانے پر طبی سہولیات فراہم نہیں کرسکتی‘بین الاقوامی اداروں‘ تنظیموں‘ سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو اس مقصد کے لئے اپنے وسائل مختص کرنا ہوں گے ‘ متاثرہ علاقوں میں صحت سے متعلق صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے ‘وزارت صحت کو امراض کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے‘ آئندہ چھ ماہ کے دوران متاثرہ علاقوں کی پانچ لاکھ مائیں بچوں کو جنم دیں گی‘ سیلاب کی وجہ سے ڈاکٹر وں اور نرسوں‘لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد اپنے علاقے چھوڑنے پر مجبور ہوئی ہیں‘ صحت کے شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے‘ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مختلف بیماریوں کا شکار افراد کے علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک قابل اعتماد اور منظم کوآرڈینیشن میکنزم قائم کرنا چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :