بھارتی بی ایس ایف کی ہاجرہ والی چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید ، تین اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی،لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے،بھارتی حکام کا دعویٰ

اتوار 15 مئی 2011 16:14

بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کی جانب سے باجرہ والی پوسٹ سے پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور تین پاکستانی اہلکاروں سمیت10 افراد زخمی ہو گئے فائرنگ کا سلسلہ تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہا تاہم پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی نے بھارتی توپوں کا منہ بند کر دیا، فلیگ میٹنگ کے دوران فائرنگ کے واقعہ پاکستان احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا۔

(جاری ہے)

جبکہ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح آٹھ بجے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے باجرہ والی پوسٹ سے پاکستانی علاقے پر اچانک بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے بارڈر کے قریب واقع گاؤں کا ایک شخص شہید اور تین اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے ۔ فائرنگ سے شہید ہونے والا شخص اور زخمی ہونے والے معصوم شہری اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے ۔ بھارتی فائرنگ کا چناپ رینجرز نے بھر پور جواب دیا اور یہ سلسلہ نو بجے تک جاری رہا جس کے بعد بھارتی توپوں کا منہ بند ہو