سائنس فکشن فلم \'\'اسٹار ٹریک ان ٹو ڈارک نیس\'\' کا ٹریلر جاری

بدھ 19 دسمبر 2012 13:53

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔19دسمبر 2012ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم \"سٹار ٹریک اِن ٹو ڈارک نیس\" کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔فلم میں اداکار کرس پائن کیپٹن جیمز کرک کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹار شپ انٹرپرائز کے عملے کو زمین پر واپس بلایا جاتا ہے لیکن ایک نامعلوم قوت زمین پر تباہی پھیلا دیتی ہے۔ اسے روکنے کے لئے کیپٹن کرک کی ٹیم کو ایک بار سامنے آنا پڑتا ہے۔ اداکار زیکرے کوئنٹو نے سپوک اور کارل اربن نے ڈاکٹر میکوئے کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم اگلے برس سترہ مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :