بلاول بھٹو زرداری شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کے وارث ہیں، ان کی مقبولیت سے جمہوریت دشمن قوتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، پاکستان میں مصر کے طرز کا سیاسی ماڈل تسلیم کیا اور نہ ہی اسے چلنے دیا جائے گا، ہم جمہوریت کے ذریعے ہی انتقام لیتے ہیں اور ملک میں جمہوری نظام چلتا رہے گا، غیرجانبدار نگراں سیٹ اپ بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے صلاح و مشورے کئے جارہے ، ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی کا گڑھی خدابخش سے ڈیرہ اسما عیل خان میں کارکنوں کے اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب
اتوار 30 دسمبر 2012 21:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت نے پانچ سے کم عرصے میں جمہوری اقدار کا فروغ یقینی بنایااور ملک میں اقلیوں کے حقوق کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔
اسی طرح بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زریعے غریب افراد کو نہ صرف امداد ان کی دہلیز پر دی جا رہی ہے بلکہ مستحق افراد کو روزگار کے قابل بنانے کے لیئے بھی اسی پروگرام سے امدادی رقوم کی فراہمی اور انہیں تربیت سازی کا عمل جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ماضی کی آمرانہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے لگنے والی آگ سے ہم غافل نہیں ہیں اور بلوچستان ہمارے جسم کا حصہ ہے۔ ہم نے بلوچستان کو حقوق دئیے۔انہوں نے کہا کہ جو شمع برسوں پہلے ذوالفقار علی بھٹو نے روشن کی تھی اور جس کو روشن رکھنے کے لئے بے نظیر بھٹو نے اپنی جان اور صدر آصف علی زرداری نے جگر کا خون دیا اسی شمع کو زوالفقار علی بھٹو شہید کے نواسے آگے بڑھا رہے ہیں۔فیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں مصر کے طرز کا سیاسی ماڈل نہ تسلیم کیا جائے گا اور نہ ہی اسے چلنے دیا جائے گا ہم جمہوریت کے ذریعے ہی انتقام لیتے ہیں اور ملک میں جمہوری نظام چلتا رہے گااگر کسی کو سیاست میں حصہ لینا ہے تو وہ انتخاب لڑے اور جیت کر حکومت میں آئے انہوں نے کہا کہ منصفانہ انتخابات کرانے کے تمام انتظامات کئے گئے ہیں، آزاد الیکشن کمیشن قائم کیا گیا ہے اور غیرجانبدار نگراں سیٹ اپ بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے صلاح و مشورے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسما عیل خان پی پی پی کا گڑھ ہے اور مستقبل میں یہاں سے پی پی پی کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.