ناکام حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں تعلیم سے زیادہ سیکورٹی پر اخراجات کئے جارہے ہیں ،تعلیم قوم کا دماغ ،ترقی اورخوشحالی کاراستہ ہے ،سازش کے تحت قوم کے نوجوانوں سے دماغ چھین کر کلاشنکوف دی جارہی ہے، جماعت اسلامی اقتدارمیں آکر قوم کو مفت تعلیم ،مفت صحت اور ہر گھر تک بجلی اورصاف پانی فراہم کریگی، کرپشن زدہ لوگوں کوکبھی معاف نہیں کریں گے،جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر وسابق سینئر وزیر خیبر پختونخواہ سراج الحق کاتقریب سے خطاب
منگل 29 جنوری 2013 20:57
(جاری ہے)
غریب طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے ان کی تعلیم وتربیت اسلامی جمعیت طلبہ کا وطیرہ بن گیا ہے ملک بھر کواسلامی جمعیت طلبہ کی اس خدمات کا کوئی متبادل نہیں طلبہ تنظیموں کو جمعیت کی اس خدمات کی تقلید کرنی چاہیے چاہیے تاکہ جہالت کے اندھیروں کے خلاف جدوجہد تیز ہوجائیں ۔
وہ منگل کو اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام بلوچستان کے غریب طلبہ کیلئے معمولی فیس پر دو ماہی ونٹر ایجوکیشن سینٹر کے دورے کے دوران تقریب اور بعدازاں طلبہ وذمہ داران سے گفتگو کررہے تھے ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، عبدالولی خان شاکر ،ڈاکٹر محمد شاہ کاکڑاورحاجی شین گل بڑیچ بھی تھے ۔جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے خطا ب میں کہا کہ غریب صوبے کے غریب طلبہ اوروالدین تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے اس قسم کے ونٹرایجوکیشن سے نہ صرف ان کے تعلیمی معیار بہتر ،امتحانات کی تیاری میں مدد بلکہ تربیت وسلیقہ اور تعلیم سے لگن بھی پید اہوجاتی ہے ۔ بلوچستان کے طلبہ ونوجوانو ں دینی وعصری تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تعلیمی معیار بہتر ہونے اور طلبہ کو بہترین سہولیات میسر آنے سے ہی صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ اس موقع پرکیمپ انچارج محمد آصف مینگل ،اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنما سکندراعظم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر سے لیکر ژوب سے اس ونٹر ایجوکیشن میں ایک سوکے قریب طلبہ میٹر ک امتحان کی تیاری کر رہے ہیں طلبہ دوماہ یہی گزاررہے ہیں ایک چھت کے نیچے تعلیم، تربیت ،ٹیویشن ،خوراک ورہائش ودیگر جدید سہولیات فراہم کی گئی ہے تاکہ طلبہ یکسوہوکر تربیت وتعلیم کیساتھ امتحان کی بہترین تیاری بھی کرسکیں ۔طلبہ سے دو ماہ کیلئے معمولی فیس لی جاتی ہے یہ خدمات گزشت کئی سالوں سے اسلامی جمعیت طلبہ موسم سرما کی چھٹیوں میں صوبہ بھر کے طلبہ کو کوئٹہ شہر میں یکجا کرکے کرتی ہیں ۔ اسلامی جمعیت طلبہ ان طلبہ کیلئے ماہر اساتذہ کو روزانہ کی بنیا د پر رکھ کر ٹیویشن کابہترین انتظام کر تی ہے اس ونٹر ایجوکیشن کیمپ کا مالی خسارہ بھی اسلامی جمعیت طلبہ ہی پوراکرتی ہے ۔ اسلامی جمعیت طلبہ قوم کوجہالت کے اندھیروں سے نکال کر روشنی ترقی اور خوشحالی کے سفرپر گامز ن کر رہی ہیں۔ جماعت سلامی کے مرکزی نائب امیرسراج الحق ،مولانا عبدالحق ہاشمی نے سخت سردی ،مشکل اور پریشانی میں صوبے کے نوجوانوں کی تعلیمی خدمات پر اسلامی جمعیت طلبہ کی کارکردگی وجدوجہد کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.