جماعت اسلامی ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی حمایت اور مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ، حکومت پنجاب اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان سول سٹرکچر اور دیگر مطالبا ت کی منظوری کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے کا از خود نوٹس لیں ، حکومت پنجاب ضد کا رویہ چھوڑے ، حکمران اور بیوروکریسی کو بھی سرکاری ہسپتالوں میں اپنا علاج معالجہ کرواناچاہیے ، سرکاری ہسپتالوں میں فری اور معیاری ادویات کاحصول عوام کا بنیادی حق ہے ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی ینگ ڈاکٹرز کے ہڑتالی کیمپ کا دورہ کے بعد میڈیا سے بات چیت
بدھ 6 فروری 2013 22:21
(جاری ہے)
اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ بھی موجود تھے ۔
ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں نے لیاقت بلوچ اور فرید احمد پراچہ کو ہڑتالی کیمپ کے اصل حقائق سے آگاہ کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی ہدایت پر حکومت پنجاب اور ینگ ڈاکٹر کے درمیان سول سٹرکچر ان کے کیرئر کو محفوظ بنانے کے معاملات طے پا گئے تھے لیکن ابھی تک ان مطالبات کا منظور نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ آخر وہ کون سی قوت ہے جو فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہونے دے رہی ۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت ایک طرف اعلان کرتی ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج معالجہ اور انہیں ادویات کی فراہمی مفت ہے لیکن ینگ ڈاکٹرز نے جب ان دواؤں کے غیر معیاری ہونے اور ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مفت سہولیات ختم کرنے کی عوام اور میڈیا کو اطلاع دی تو اس کی آڑ میں حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں انہیں ملازمتوں سے برطرف و معطل اور ان کے دور دراز علاقوں میں تبادلے کر دیئے گئے جو کہ صریحاً فسطائیت پر مبنی اقدام ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ بیوروکریسی ، سول سیکرٹریٹ ، وزارت خزانہ ، ایس اینڈجی اے ڈی اور سول سٹرکچر کے اداروں کی طرف سے ینگ ڈاکٹرز کا معاملہ الجھا دیا گیاہے تو یہ قوم ڈاکٹرز او ر مریضوں کیساتھ زیادہ ہے ۔ یوں محسوس ہوتاہے کہ صحت و تعلیم کی بہتری حکومت کی ترجیح میں شامل نہیں ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ جماعت اسلامی ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات قومی سطح پر اٹھائے گی ۔ ڈاکٹرز صحیح کہہ رہے ہیں کہ مریضوں کو اعلیٰ کوالٹی کی ادویات ملنی چاہئیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت پنجاب ضد اور انا کا رویہ چھوڑ دے خدانخواستہ حکومت کی تاخیر سے ینگ ڈاکٹرز کے حوالے سے کوئی المیہ واقع ہو گیا تو حالات اس کے قابو سے باہر ہو جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.