جنرل مشرف اس کی ٹیم کے ہاتھ ہزاروں قبائلیوں اور لال مسجد کے معصوم بچوں اور بچیوں کے خون سے رنگین ہیں ‘جب تک مشرف سے معصوم پاکستانیوں کی خون کا حساب نہیں لیا جا تا بلوچستان اور دیگر علاقوں کے لوگوں کا غیض و غضب ٹھنڈا نہیں ہو گا ‘جمعیت علماء اسلام کاواضح موقف ہے کہ پرویزمشرف کو گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے ورنہ بلوچستان کے حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کی صحافیوں سے بات چیت
ہفتہ 16 مارچ 2013 19:29
(جاری ہے)
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا بلوچستان کے موجود ہ حالات کی تمام ترذمہ داری جنرل پرویز مشرف اور اس کے ساتھ این آر او کے معاہدہ میں شامل حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنرل مشرف کے دور میں پاکستان کے لوگوں کی خون کو پانی سے بھی سستا کردیا گیا تھا بلو چستان کے اندر نواب اکبر خان بگٹی اور ان کے ساتھ سینکڑوں بلوچ نوجوانوں اور بلوچ لیڈروں کو شہید کیا کیا ان کو اغوا کیا گیا بلوچستان کے عوام کو زبردستی اشتعال میں لایا گیا دوسر ی جانب امریکہ کے ایک دہمکی پر اپنی قوم کو مکا دکھانے والے جنرل نے ملک کے سرحدوں کو امریکہ کے لئے کھول دیا فضائی حدود شمسی ائر بس جیکب آباد ائرپورٹ اور دیگر ایئر پورٹوں کو امریکہ کا حو الہ کردیا گیا سی آئی اے کے بد نام زمانہ بلیک واٹر کو کے ایجنٹوں کو بڑے پیمانے پر ویزا جاری کردیا گیا جو ملک کے اندر دہشت کے واقعات میں براہ راست ملوث ہیں اس لئے اس طرح کے قومی مجرام کو سزاء دلانا ملک اور قوم کے بہتر مستقبل کے لئے ضروری ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
'اگر میں ہوتا تو کرتار پور کو پاکستان سے چھین لیتا'، مودی
-
جارجیا کے 'فارن ایجنٹ' بل سے امریکہ ناراض کیوں ہے؟
-
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر کارروائی کا فیصلہ سی ڈی اے کا اپنا تھا،اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان کے ساتھ جامع اقتصادی پالیسی واصلاحاتی پروگرام پر سٹاف لیول معاہدہ تک پہنچنے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف
-
اے این ایف کی کارروائی،کارگو کے ذریعے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری
-
ایران کےاسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ خمینی کا بھارتی کنکشن
-
تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کو سیل کرنے کے دوران مزاحمت پر انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج
-
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا چترال کا سفر کرنے والے سیاحوں کو ہوٹل قیام پر 20 فیصد رعایت کی پیشکش
-
کراچی کے عوام کیلئے بری خبر،کے الیکڑک کی10روپے69 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست
-
آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز
-
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.