حکومت آزاد کشمیر بیل آؤٹ پیکج کا بڑا ڈھنڈورہ پیٹ رہی تھی اور اظہار تشکر بھی منایا گیا کو کشکول گدا گری لے کر قومی تشخص کو پامال کرنے کے مترادف ہے ‘ میں نے ریاست کو اپنے دور حکومت میں آزاد کشمیر کو خود کفالت کی طرف لانے کی کوشش کی‘ موجودہ حکومت نہ تو بیل آؤٹ پیکج لے سکی اورنہ ہی کارکنوں کے مسائل حل کرسکی‘پاکستان میں نگران حکومت بننے کے بعد کارکنوں میں مزید مایوسی پائی جاتی ہے، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دورہ کوٹلی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 28 مارچ 2013 16:32

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 28مارچ 2013ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم وپاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر بیل آؤٹ پیکج کا بڑا ڈھنڈورہ پیٹ رہی تھی اور اظہار تشکر بھی منایا گیا حالانکہ یہ کشکول گدا گری لے کر قومی تشخص کو پامال کرنے کے مترادف ہے ‘ میں نے ریاست کو اپنے دور حکومت میں آزاد کشمیر کو خود کفالت کی طرف لانے کی کوشش کی‘موجودہ حکومت نہ تو بیل آؤٹ پیکج لے سکی اورنہ ہی کارکنوں کے مسائل حل کرسکی‘پاکستان میں نگران حکومت بننے کے بعد کارکنوں میں مزید مایوسی پائی جاتی ہے۔

وہ جمعرات کو یہاں اپنے دورہ کوٹلی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جب میں آزاد کشمیر کا وزیر اعظم تھا تو چھ ماہ بعد پاکستان میں ہماری حکومت ختم ہوگئی تھی میں نے پاکستان کی پانچ حکومتوں کا سامنا کیا صرف اس وجہ سے کہ کارکنوں کی قوت میر ے ساتھ تھی اور میں نے اپنا پانچ سالہ دور حکومت عزت و وقار کے ساتھ مکمل کیااور اسکے بعد جب آزاد کشمیر میں انتخابات ہوئے تو مجھے صرف محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کا قریبی ساتھی ہونے کی وجہ سے دوبارہ وزیر اعظم نہیں بننے دیا گیا۔

(جاری ہے)

لیکن آج میں کارکنوں میں مایوسی ختم کرنے اور انکی عزت نفس بحال کرانے کے لئے نکلا ہوں۔