سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ وبرباداور ملکی سلامتی داؤ پر لگی ہے ،ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے ،تمام ادارے ناکام ہوچکے ہیں،سابقہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پردیوالیہ کر کے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پالیسیاں قوم پرمسلط کی ہیں، اقتدار میںآ کرقوم کی لوٹی گئی دولت ،معاف کرائے گئے قرضے واپس اور کرپشن سے بنائی گئی جائیدادیں ضبط کرلیں گے، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق سینئر وزیر سراج الحق کاتاجر کنونشن سے خطاب
بدھ 17 اپریل 2013 22:57
(جاری ہے)
صنعتوں کوترقی دیں گے اور تاجروں کو مراعات دیں گے ۔
نوجوانوں کوکاروبار کے لیے آسان شرائط پر بلاسود قرضے دیں گے ۔ بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے ۔ وہ ثمر باغ دیرپائیں میں تاجر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ تاجر کنونشن میں ثمر باغ کے تاجر برادری کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ کنونشن سے تاجرنمائندے عبدالرؤف ، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع دیرپائیں اعزاز الملک افکاری اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے ملک کو بدامنی سے بچانے اور مدینہ منورہ کی سی ریاست بنانے کے لئیے اپنے باکردار صالح افراد کو منتخب کرکے آپ کے سامنے پیش کردیا ہے۔ آپ کا فرض ہے کہ ووٹ کی طاقت سے انہیں اسمبلیوں میں پہنچائیں۔جماعت اسلامی مہنگائی کے خاتمہ کے لئیے فوری پرائس کمیٹیوں کو قائم کرکے قیمتوں کے اضافہ کے رجحان کو روک دے گی۔ سود سے پاک معاشی نظام متعارف کرایا جائیگا۔” روزگار سب کے لیے“ کی پالیسی پر عمل درآمد ہوگا۔ انصاف کی فوری فراہمی کے لیے ٹھوس قانون سازی کی جائے گی۔ کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ چھ ماہ کے اندر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور تاجروں کی معاشرتی ترقی کیلئے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔انھوں نے کہاکہ ملک کے اندر تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے۔عوام دست و بازو بنتے ہوئے اس کے ہاتھ مضبوط کریں اور الیکشن میں جماعت اسلامی کو کامیاب کروائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.