وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،چیئرمین نیب کیلئے چوہدری قمرالزمان کے نام پر اتفاق ہو گیا،چوہدری قمر زمان کے نام پر دوستوں کیساتھ مشاورت کے حتمی نتیجے پر پہنچا ہوں امید ہے دیانتداری سے کام کریں گے، اپوزیشن لیڈر،چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت کے لئے شاہ محمود قریشی سے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی نام نہیں دیا،خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو
منگل 8 اکتوبر 2013 22:22
(جاری ہے)
فوج سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے چوہدری قمرزمان 1997 ء میں نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں چیرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور کیپٹل ایڈمنسٹریشن ڈویژن کے سیکرٹری رہے جبکہ مشرف دور حکومت میں وزارت دفاع میں جوائنٹ سیکرٹری اور پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں 3 سال سیکرٹری داخلہ رہے جس کے بعد انہیں سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ مقرر کردیا گیا۔
موجود ہ حکومت میں انہیں دوبارہ سیکرٹری داخلہ مقرر کردیا گیا تھا، چوہدری قمر زمان دسمبر میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں۔سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چوہدری قمر الزمان کی شرافت اور ایمانداری کو ذاتی طور پر جانتا ہوں ان کے نام پر دوستوں کے ساتھ مشاورت کے حتمی نتیجے پر پہنچا ہوں امید ہے کہ وہ دیانتداری سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق ان سے مشاورت نہیں کی گئی لیکن اس حوالے سے شاہ محمود قریشی سے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی نام نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد پارلیمنٹ میں نہیں آئے ہوسکتا ہے کہ اس وجہ سے پارٹی رہنماؤں نے انہیں اعتماد میں نہ لیا ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.