حکومت کا طالبان سے مذاکرات کی تیاری ، تجاویز کیلئے لویہ جرگہ بلانے کا فیصلہ، لویہ جرگہ کی صدارت کیلئے تبلیغی مبلغ حاجی عبدالوہاب کا نام تجویز

اتوار 27 اکتوبر 2013 19:12

اسلام آباد (رحمت اللہ شباب۔اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر۔2013ء) حکومت نے طالبان سے مذاکرات شروع کرنے سے قبل مذاکرات کی شرائط اور تجاویز اکٹھی کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں ایک بڑا لویہ جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ممتاز سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات کی شرکت کے بعد جمع کردہ تجاویز کی روشنی میں طالبان سے مذاکرات شروع کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق طالبان سے مذاکرات اور شرائط کی تیاری کیلئے پاکستان کی تمام سیاسی ، مذہبی، سماجی ، تاجر ، سرکاری اداروں میں کام کرنے والے عہدیداروں پر مشتمل لویہ جرگہ اسلام آباد میں محرم کے فوراً بعد بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت شروع کر دی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ لویہ جرگہ 2دن جاری رہے گا اور تمام رہنماوٴں سے مشاورت اور ان کی پیش کردہ تجاویز کی روشنی میں طالبان سے باضابطہ طور پر مذاکرات شروع کئے جائیں گے ذرائع نے بتایا کہ جرگہ میں چاروں صوبوں کی منتخب جماعتوں کے عہدیداروں، وکلاء، اقلیتی برداری کے رہنما بھی شرکت کریں گے ۔

لویہ جرگہ کی صدارت کیلئے ممتاز تبلیغی مبلغ حاجی عبدالواہاب کا نام تجویز کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :