بنگلہ دیش میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے ، ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سیکیورٹی ٹیم بھجوائیں گے ، پاکستان،پاک امریکہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ واشنگٹن میں ہوں گے ، پاکستان کنٹرول لائن پر بھارتی فوجی کا سر کاٹنے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کرتا ہے ،ملک میں دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے قوانین کو موثر بنایا جارہا ہے، جلد ہی سعودی وزیر داخلہ پاکستان کا دورہ کریں گے ، دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کی ہفتہ وار بریفنگ
جمعرات 9 جنوری 2014 21:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جنوری ۔2014ء) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے ، ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سیکیورٹی ٹیم بھجوائیں گے جس کی رپورٹ پر ہی کوئی فیصلہ کیا جائیگا ،پاک امریکہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ واشنگٹن میں ہوں گے ، پاکستان کنٹرول لائن پر بھارتی فوجی کا سر کاٹنے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کرتا ہے ،ملک میں دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے قوانین کو موثر بنایا جارہا ہے، جلد ہی سعودی وزیر داخلہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم نے کہاکہ پاک امریکہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ واشنگٹن میں ہوں گے جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز پاکستان جبکہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری امریکہ کی نمائندگی کریں گے تاہم اس کے لئے تاریخوں کا تعین کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ مارچ میں بنگلا دیش میں ہونا ہے اس سلسلے میں بنگلادیش کی صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے، ایونٹ سے قبل سیکیورٹی صورت حال کے جائزے کے لئے خصوصی ٹیم بھجوائی جائے گی۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کنٹرول لائن پر بھارتی فوجی کا سر کاٹنے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کرتا ہے، مخصوص حالات میں ایسی بے بنیاد رپورٹس آتی رہتی ہیں، واقعے کی تحقیقات کے لئے پاکستان نے مشترکہ یا غیر جانبدار ٹیم تشکیل دینے کی تجویزدی تھی جسے بھارت نے قبول نہیں کیا، ملک میں دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے قوانین کو موثر بنایا جارہا ہے، جلد ہی سعودی وزیر داخلہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدے ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کے رواں سال اپریل میں پاکستان کے دورے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی جیسا کہ بھارتی وزیر داخلہ نے کہا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کے عمل کی بحالی کے بارے میں تسنیم اسلم نے کہاکہ پاکستان طویل عرصے سے مذاکرات کی بحالی پرزوردے رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.