فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم فرحت عباس کے خلاف حتمی چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منظور کرلیا
جمعہ 17 جنوری 2014 16:49
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم فرحت عباس کے خلاف حتمی چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منظور کرلیا ۔
(جاری ہے)
تھانہ گلشن اقبال کے تفتیشی آفیسر کی جانب سے اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اکبر سعید فاروقی قتل کیس میں ملزم فرحت عباس کے خلاف حتمی چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
حتمی چالان کے مطابق 24گواہوں نے ملزم فرحت عباس کو مولانا اکبر سعید فاروقی پر فائرنگ کرتے دیکھا ۔گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ملزم کو پہچان سکتے ہیں کہ فرحت عباس نے سفید کلر کی گاڑی میں بیٹھے مولانا اکبر سعید فاروقی پر فائرنگ کی ۔عدالت نے چالان کی منظوری کے بعد سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.