ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار

جمعہ 24 جنوری 2014 11:52

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 7، قلات اور پارہ چنار میں منفی 6، استور میں منفی 5 ،ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4، مالم جبہ، ہنزہ منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے،جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اورسکھرمیں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔