کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ

ہفتہ 20 جنوری 2024 14:48

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا، ہفتہ کوکراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی فضائیں انتہائی مضر صحت ہو گئیں، جس کے باعث کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا۔

(جاری ہے)

کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ کیا گیا جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور چھٹے نمبر پررہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم خشک اور ہلکی ٹھنڈ برقرار ہے تاہم سردی میں کمی آئی ہے، دن میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں ہفتہ کوکم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :