31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی

اسلام آباد خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

منگل 30 جنوری 2024 19:53

31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2024ء) محکمہ موسمیات نے 31جنوری سے 4فروری کے دوران بارشیں اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی کر دی ،محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے چار فروری تک برقرار رہے گا ، 31 جنوری سے چار فروری تک چترال دیر سوات ایبٹ اباد، ہری پور کوہاٹ اور بنوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے،دو تین فروری کو موسلادھار بارشوں کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،اسلام آباد خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،مری گلیات میں وقفے وقفے سے درمیانہ سے تیز بارش اور برفباری متوقع ہے،31جنوری سے چار فروری کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، خطہ پوٹھوار کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقے گوجرانولہ ، حافظ آباد ، فیصل آباد ، جھنگ میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے،2سے تین فروری کے دوران سکھر ، لاڑکانہ ، کراچی ، جیکب آباد ، اور کشمور میں ہلکی بارش کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرالود رہے گا۔