سندھ ہائیکورٹ نے سرفراز شاہ قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
جمعہ 24 جنوری 2014 19:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے سرفراز شاہ قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرفراز شاہ کا قتل رینجرزکی قانون شکنی کی اعلیٰ ٰمثال ہے، قانون نافذ کرنے والوں کا کام عوام کو مارنا نہیں ان کا تحفظ ہے۔ سرفراز شاہ قتل کیس میں ملزمان کی اپیل کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں ملزمان کی سزاوٴں کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے رینجرز اہلکار شاہد ظفر کی سزائے موت اور دیگر پانچ ملزمان کی عمرقید برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ملزم لیاقت علی کو بری کردیا گیا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقتول سرفراز کی موت بروقت اسپتال نہ پہنچانے کی وجہ سے ہوئی۔
(جاری ہے)
سرفراز شاہ کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قانون شکنی کی اعلیٰ مثال ہے، رینجرز کو قانون کے تحت کسی ملزم پر فائرنگ کا اختیار نہیں جو ان پر حملہ آور نہ ہو، رینجرز کے اس عمل سے بلا شک و شبہ عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا، ایک نہتے لڑکے پر گولی چلائی گئی جو اپنی جان کی بھیک مانگ رہا تھا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کیس انسداد دہشت گردی کے قوانین پر پورا اترتا ہے، گولیاں چلنے کے بعد کسی بھی رینجرز اہلکار نے سرفراز کی جان بچانے کی کوشش نہیں کی، شواہد کے پیش نظر مقتول کے بھاگنے اور رینجرز پر حملہ کرنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ بظاہر رینجرز اہلکاروں کا مقصد سرفرازشاہ کو قتل کرنا ہی تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.