کالعدم تنظیموں کیخلاف پنجاب میں ہمیشہ کارروائی ہوتی رہی ہے ،اب بھی مرحلہ وار آپریشن جاری ہے، رانا ثنا اللہ، مولاناسمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک نہیں دیاگیا تھا ،میڈیا انکی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کی گفتگو سن سکتا ہے ، صوبائی وزیر قانون و بلدیات
جمعہ 24 جنوری 2014 20:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف پنجاب میں ہمیشہ کارروائی ہوتی رہی ہے اور اب بھی صوبے میں مرحلہ وار آپریشن جاری ہے، مولاناسمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک نہیں دیاگیا تھا میڈیا انکی وزیراعظم سے ملاقات کے بعدہونے والی گفتگو سن سکتا ہے ،سزائے موت پر عمل کے لئے کوشاں ہیں ۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں ،فرقہ ورانہ دہشتگردی میں جن کا بھی نام آتا ہے سب کو گرفتار کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی ۔(جاری ہے)
دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پہلے بھی جاری تھا اب اس میں تیزی آگئی ہے۔
وزیر اعظم نے پالیسی واضح کر دی ہے کہ جو گولی کی زبان سمجھتے ہیں ان سے ان کی زبان میں بات کی جائے گی اور جو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں خطرناک دہشتگرد قید ہیں اس لئے انکی سیکورٹی بڑھائی ہے مگر سیاستدان اور اینکرز یہ کہتے نہیں تھکتے کہ کوئی دہشتگرد نہیں پکڑا گیا ،میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اگر کوئی دہشت گرد نہیں پکڑا گیا کہ جیلوں کی سیکورٹی دیواروں کے لئے ہے۔ انہوں نے سابق صدر مشرف کے کیس کے حوالے سے سوال کے جواب میں پاکستان میں انجیو گرافی کی بہترین سہولتیں ہیں اور یہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں انجیو گرافیز کی جاتی ہیں تاہم مشرف عدالت کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جاسکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.