سندھ حکومت کراچی میں جاری آپریشن پر مکمل تعاون نہیں کررہی، چوہدری نثار
پیر 27 جنوری 2014 16:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں امن و امان کے لئے کئے جانے والے آپریشن پر مکمل تعاون نہیں کررہی۔وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کان نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رینجرز اور خفیہ اداروں کی معلومات کی بنیاد پر کراچی میں کامیابیاں مل رہی ہیں، پولیس اور رینجرز نے سکیڑوں لوگوں کو گرفتار کیا لیکن کارروائی کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون نہیں مل رہا۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت طالبان سے مذاکرات کے لئے انتہائی نیک نیتی سے آگے بڑھ رہی تھی مگر پھر کسی نہ کسی طرح ایسے حالات پیدا ہوگئے کہ مذاکرات کا راستہ رک گیا،طالبان کی جانب سے مذاکرات کا عندیہ دیا گیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی اس پیشکش کا مقصد وقت گزارنا ہے یا وہ کوئی نئی حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں اس سلسلے میں صورتحال جلد واضح ہو جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی ہے یا مذاکرات اس حوالے سے وزیر اعظم جو بھی حکم دیں گے اس پر عمل کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.