مشرف حکومت یا عدالت کی نہیں اللہ کی پکڑ میں ہیں، پاکستان کیساتھ افغانستان کا مستقبل بھی داؤ پرلگادیا‘ خواجہ سعد رفیق، آئین شکن کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا،مشرف کو آزا د عدلیہ پر یقین رکھنا چاہیے‘ وفاقی وزیر یلوے
جمعہ 31 جنوری 2014 20:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف حکومت یا عدالت کی نہیں بلکہ اللہ کی پکڑ میں ہیں، ان کے خلاف بہت سے الزامات ہیں جس پر کئی مقدمے چلنے چاہئیں، آئین شکن کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویز مشرف کے وکلا ء فوج کا نام لیکر رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، مشرف کیخلاف صرف بغاوت ہی نہیں اور بہت سے بھی الزامات ہیں ان پر کئی مقدمات چلنے چاہئیں، مشرف کی بزدلانہ پالیسیوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، لال مسجد، اکبر بگٹی کی شہادت مشرف کے سر جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرف جان لیں اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے ان کا مقدمہ آزاد عدلیہ کے سامنے ہے، پرویز مشرف کو عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھنا چاہیے اب مشرف جانیں اور آزاد عدلیہ جانے۔(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہناتھاکہ آئین شکنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ فرد واحد نے متعلق العنان حکمرانی کے لئے پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان کو بھی دا ؤپر لگایا، پرویز مشرف کو کوئی حق نہیں تھا کہ افغانستان کی آزادی سلب کرتے، پاکستان تو پھر بھی سنبھل گیا مگرافغانیوں کی قسمت کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد پاکستان کے حامیوں کو سزائیں دے کر اپنی سیاست کیلئے انصاف کا خون کر رہی ہیں، ان کے اقدامات کو بنگلہ دیش کے عوام کی حمایت حاصل نہیں، ہمیں ان کے رویے پر تشویش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.