صوابی ، شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں چار شدت پسند مارے گئے ،پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بر آمد کرلیا ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
ہفتہ 1 فروری 2014 14:00
صوابی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) ضلع صوابی کے نواحی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن میں 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے ،پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود قبضے میں لے لیا ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو نواحی گاوٴں خان پور میں بڑی تعداد میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے علاقے کو سیل کر کے پر علی الصبح سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا اس دوران شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے چار شدت پسند مارے گئے۔
شدت پسندوں کے درجنوں ساتھیوں نے مورچہ بند ہو کر پولیس سے مقابلہ شروع کر دیا۔ پولیس نے مارے گئے شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ ڈی پی او کے مطابق ضلع بھر کی پولیس شدت پسندوں کی سر کوبی کیلئے علاقے میں پہنچ چکی ہے۔ڈی پی او صوابی سجاد خان کے مطابق شدت پسندوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر صبح پانچ بجے شاہ کولے بانڈہ میں آپریشن شروع کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.