آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

بدھ 12 فروری 2014 17:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان موسم خشک رہے گا ،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہی رہے گا،ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام اور استور میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات،سکردو، کوئٹہ منفی سات،گوپس منفی چھ، ہنزہ، دروش، مالم جبہ، راولاکوٹ منفی پانچ اور دیر میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ادھر مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن کے پہاڑوں میں جمی برف سے موسم شدید سرد ہوگیا اور مختلف موسمی امراض پھیلنے لگے ہیں جس سے بچے زیادہ متاثرہوئے بلوچستان کے شمالی علاقے اور قبائلی علاقوں کرم ایجنسی،اورکزئی ایجنسی میں سردی کی شدت نے جلانے کی لکڑی اور ایندھن کے دام میں اضافہ کردیا ۔

متعلقہ عنوان :