وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات،سیاسی صورتحال ، ترقیاتی کاموں اور سندھ کے ہائر ایجوکیشن کمیشن ،ٹارگٹڈ کارروائیوں پر متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
بدھ 19 فروری 2014 21:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین ڈاکٹر عاصم حسین کے ہمراہ بدھ کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں جاری سیاسی صورتحال ، ترقیاتی کاموں اور سندھ کے ہائر ایجوکیشن کمیشن ،ٹارگیٹڈ کا رروائیوں پر متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر صوبے اور شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے کارروائیوں کو بلا تفریق جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا گیا اور اس حوالے سے درپیش مسائل او ر خاص طور پر متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظا ت کو دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین بھائی کے وژن کے مطابق مفاہمتی عمل کو فروغ دینے اور صوبے اور شہر میں ہم آہنگی کی فضا ء کو پروان چڑھانے کے لئے معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کے اقدامات پر زور دیا اورامید طاہر کی کہ سندھ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ صوبے اور شہر کے مفاد میں اپنا اشتراک رکھیں گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.