کراچی،رینجرز کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن، 25ملزمان گرفتار،اسلحہ بر آمد ،فائرنگ کے واقعات میں دوافرادجاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے
اتوار 23 فروری 2014 16:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ٹارگیٹڈآپریشن جاری ہے ،رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 25ملزمان کو حراست میں لیکراسلحہ بر آمد کر لیا ہے جبکہ فائرنگ کے واقعات میں دوافرادجاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں کے خلاف قانون نافذکرنے والے اداروں کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رینجرز نے گریکس کالونی، بھٹائی آباد، قائد آباد، بلال کالونی، میانوالی کالونی، قلندریہ چوک، 13 ڈی گلشن اقبال، بلوچ گوٹھ، ماڈل کالونی اور مہران ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے25ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ۔(جاری ہے)
گرفتار ملزمان میں گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے افراد بھی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے مختلف اقسام کے 42ہتھیار بھی برآمدکیئے ہیں۔گرفتارملزمان کو مزیدتفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سے گلشن معمار اور سائٹ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ بلدیہ ٹاؤن اور لیاری میں فائرنگ سے دوافرادزخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق گلشن معمار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ سائٹ ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا، جس کی شناخت یار محمد عرف یارو کے نام سے ہوئی۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ادھر بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امدادکے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔لیاری کے علاقے آٹھ چوک کے قریب بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوازشریف نامی شخص زخمی ہوگیا ،جسے طبی امدادکے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.