ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی

بدھ 26 فروری 2014 12:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء)ملک کے میدانی علاقوں کے علاوہ بالائی علاقوں میں بھی سردی کم ہونے لگی ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، پشاور، ڑوب، پنڈی، اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں اب گرمی کا احساس ہونے لگا ہے ، خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بھی سردی کی شدت کم ہونے لگی ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقے غذر اور گردونواح میں موسم آبرآلود ہے۔ ادھر آزاد کشمیر ،خیبر پختونخوا کی بالائی وادیوں دیر، چترال، سوات، کالام، مالم جبہ میں بھی سردی کی شدت کچھ کم ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات اور کالام میں منفی 4 ڈگری سینتی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔