سپریم کورٹ نے ہندو جیم خانہ کراچی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت درخواست کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا
جمعرات 27 فروری 2014 19:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) سپریم کورٹ نے ہندو جیم خانہ کراچی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت درخواست کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیٹی جیٹی کے قریب واقع لکشمی نارائن مندر سے متعلق درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
عدالت اعظمی نے حکم دیا کہ ٹنڈو آدم میں 110 سالہ پرانے مندر امراپور دربار سمادھی کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔ عدالت نے مندر اور اس سے متصل سرکاری اسکول کے راستے الگ الگ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ کراچی میں نیٹی جیٹی کے قریب واقع لکشمی نارائن مندر سے متعلق درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب سپریم کورٹ نے سکھوں کی قدیم عبادت گاہ گورد وارہ رتن تلاو سے متعلق سکھ کمیونٹی کی استدعا پر عدالت میں باقاعدہ درخوست دائر کرنے کاحکم دے دیا ہے۔
مسیحی برادری کے کرائسٹ مشن اسکول سے متعلق معاملے پر بھی ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے مسیحی برادری کو وائی ایم سی اے پر سرکاری قبضے سے متعلق علیحدہ درخواست دائر کرنے کاحکم جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق سماعت کے لئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار، ندیم شیخ ایڈوکیٹ، مائیکل جاوید، سرداد رمیش سنگھ، روی راوانی نے اپنا موقف پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.