گلیات میں راستوں کی بندش سے میٹرک کے آج کے پرچے ملتوی

جمعرات 13 مارچ 2014 12:06

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء)مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں برفباری سے نظام زندگی متاثر ہے۔ایبٹ آباد بورڈ نے گلیات میں راستوں کی بندش سے میٹرک کے آج کے پرچے ملتوی کردیے ہیں ۔ایبٹ آباد کے بالائی علاقوں میں تین روز کی برفباری کے بعدگلیات کے 26ہائی اسکولوں میں میٹرک کے آج کے پرچے ملتوی کرد یے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

برفباری کی وجہ سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں۔بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہے اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔گلگت بلتستان میں غذر،استور،دیامر سمیت مختلف علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود ہے،مری میں 5روز بعد موسم صاف ہے اور دھوپ نکلی ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقے اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،جبکہ 2روز بعد بارانی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔