وزیراعظم کے مشیر و سینئر صحافی عرفان صدیقی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ کن دور شروع ہو گیا،ایک دو روز میں واضح ہوجائیگا طالبان براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں یا کمیٹی کے ذریعے،عرفان صدیقی
جمعرات 13 مارچ 2014 22:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) وزیراعظم کے مشیر و سینئر صحافی عرفان صدیقی نے جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مذاکراتی عمل کے بارے میں کئے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذ اکرات کے لئے رابطہ کاری کا پہلا مرحلہ مشکل مرحلوں کے باوجود مکمل ہوگیا اور اب فیصلہ سازی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔
آئندہ ایک دو روز میں واضح ہوجائے گا کہ طالبان خود براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں یا کمیٹی کے ذریعے۔(جاری ہے)
قبل ازیں نیشنل پریس پہنچنے صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان، سیکرٹری طارق محمود چوہدری، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سابق صدر این پی سی فاروق فیصل خان نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ کن دور شروع ہو گیا۔
وزیراعظم کے مشیر عرفان صد یقی کہتے ہیں کہ آئندہ ایک دوروز میں طالبان کا موقف سامنے آ جائے گا۔ امن جو بھی لائے ہمیں قبول کر نا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب فوری فیصلے ہونے چاہئے،،انشاء اللہ پاکستان میں امن قائم ہوگا، اب حکومت اورطالبان دونوں کی جانب سے مطالبات سامنے آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.