بجٹ 2014-15ء کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ، گزشتہ پانچ سالوں میں 522 مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی، صدر مملکت کے پاس رحم کی کوئی اپیل زیر التواء نہیں ،صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان بات چیت ہونے تک تمام سزاؤں پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے، ایک دوست ملک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی ناقابل واپسی امداد دی ہے ،معاملے پر تنقید نہ کی جائے ، قومی اسمبلی وقفہ سوالات
بدھ 26 مارچ 2014 14:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اس وقت بجٹ 2014-15ء کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے گزشتہ پانچ سالوں میں 522 مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی، صدر مملکت کے پاس رحم کی کوئی اپیل زیر التواء نہیں تاہم صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان بات چیت ہونے تک تمام سزاؤں پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے ایک دوست ملک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی ناقابل واپسی امداد دی ہے اس معاملے پر تنقید نہ کی جائے دوست دوستوں کی مدد کرتے ہیں۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ رشید کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضال احمد نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق استعمال کریں اس لئے وزیراعظم توانائی سیکٹر پر لگا دیا، رکن اسمبلی ڈاکٹر عذراب پیجوہو کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ وسیم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ رکن اسمبلی کا سوال صوبائی معاملہ ہے ، رکن اسمبلی شیخ رشید احمد کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ یہ ایٹزر بس اتصربو ایڈ سی ڈی اے کی اجازت لی گئی ہے ،پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ سی ڈی اے کی رضا مندی سے میٹرو بس چلائی جارہی ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ بجلی کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران حکومت کی جانب سے حاصل کردہ قرضہ 237749 ملین امریکی ڈالر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے دوستی کی بنیاد پر حکومت کو پیسے دیئے ہیں اس پر تنقید نہیں کرنی چاہئے ، ملک کے اندرونی قرضہ جات 714.1 ارب روپے ہیں، ڈاکٹر شیرین مہر النساء مزاری کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے مسٹر رابرٹ ایم کولنگ پاسپورٹ نمبر445226448، امریکی شہری اور مسٹر کیمرون جیمز فیکنشن پاسپورٹ نمبر099155369 برطانوی شہری کے ورک ویزوں کی توسیع منسوخ کی ہے اس کے بعد ان کے ویزے کی منسوخی اور ان کو ڈی پورٹ کرنے کے ضمن میں 23 جولائی 2013ء کو پندرہ یوم کے اندر ان کے انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کے ساتھ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اسلام آباد اور سپیشل برانچ اسلام آباد پولیس کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں، ڈاکٹر شیریں مزاری کے سوال کے جواب میں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت ملک میں منشیات کے جرائم میں 444 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 100 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے 70 افراد کی سزائے موت منسوخ کی ہے ان میں کم عمر غیر ملکی آٹھ ہیں ، ڈاکٹر عارف علوی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے بتایا کہ سیلز ٹیکس میں جعلی اور فرضی انوائسز تیار کرنیوالے افراد کو قانون کے مطابق بلاک کردیا ہے 1.2 بلین کی ٹیکس چوری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سے نو سال کے عرصے میں غیر ملکی قرضے واپس کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی طرح معاشی پالیسیاں جاری رہیں تو اگلے دس سال میں سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل ہونگے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.