وزیراعظم نواز شریف کی صدارتی انتخابات پر افغان صدراور عوام کو مبارکباد ،خطے میں امن کیلئے نئی افغان قیادت سے تعاون جاری رکھا جائے گا ،وزیر اعظم نواز شریف ،امید ہے افغانستان میں جمہوریت پھلے پھولے گی ، پاکستان کی طرح کابل میں بھی انتقال اقتدار پرامن ہوگا ،بیان
اتوار 6 اپریل 2014 16:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے صدارتی انتخابات پر افغان عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے نئی افغان قیادت سے تعاون جاری رکھا جائے گا ،امید ہے افغانستان میں جمہوریت پھلے پھولے گی ، پاکستان کی طرح کابل میں بھی انتقال اقتدار پرامن ہوگا۔ اتوار کو وزیر اعظم ہاوٴس اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے، صدارتی انتخابات میں جمہوری سفرافغان عوام کیلئے تاریخی لمحہ ہے، افغانستان میں کامیاب صدارتی الیکشن پر وہ افغان صدر حامد کرزئی اور وہاں کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں، امید ہے افغانستان میں جمہوریت پھلے پھولے گی اور پاکستان کی طرح کابل میں بھی انتقال اقتدار پْرامن ہوگا۔
(جاری ہے)
وزیراعظم
نے کہا کہ افغانستان میں انتخابات خطے میں امن کے استحکام میں اہم ثابت ہوں گے اور اس سلسلے میں پاکستان نئی افغان قیادت کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل میں افغان عوام کی شرکت خطے میں امن واستحکام لانے کیلئے اہم کردارادا کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نہ صرف جمہوریت کی مضبوطی میں افغانستان کی مدد اورمعاونت کرے گا بلکہ افغانستان کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر خطے میں امن وخوشحالی لانے میں کام کرے گا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.