آصف علی زرداری نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا،چودھری عبدالمجید 5 سالہ مدت پوری کرینگے، پارلیمانی پارٹی سے باہر بیٹھے دیوانے کے خوا ب دیکھ رہے ہیں، سابق صدر،(ن) لیگ آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنا چاہتی ، امید ہے معاملات میں مداخلت نہیں کریگی، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کاآزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب
منگل 8 اپریل 2014 20:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کے کسی بھی امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چوہدری عبدالمجید ہی وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی 5 سالہ مدت پوری کرینگے پارلیمانی پارٹی سے باہر بیٹھا اگر کوئی تبدیلی کے خواب دیکھ رہا ہے تو یہ ایک دیوانے کاخواب ہے مرکزپاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکی پشت پر ہے ۔
وہ منگل کے روز یہاں بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ چوہدری عبدالمجید کو پارٹی نے 5 سال کیلئے وزیراعظم نامزد کیا تھا اور وہ اپنی مدت پوری کرینگے ۔(جاری ہے)
شریک چیئرپرسن نے کہاکہ ان کے خیال میں وفاقی حکومت یا مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے اندر سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنا چاہتی اور وہ آزاد حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کریگی ۔
آصف علی زرداری نے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ پارٹی کے اندر کسی بھی قسم کے اختلافات کو مل بیٹھ کر اتفاق و اتحاد کے ساتھ پارٹی دور کرتی ہے۔ پارٹی کے شریک چیئرپرسن نے آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژنز اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ جات سے منتخب پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی سے الگ الگ ملاقات کی ۔سب سے پہلے مظفر آباد ،پونچھ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی ، پھر میرپور ڈویژن اور آخر میں کشمیری مہاجرین کے حلقہ جات سے منتخب ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ شریک چیئرپرسن نے تمام حلقہ جات میں تعمیر و ترقی کا عمل تسلسل سے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے فنڈز کی فراہمی میں افراط و تفریط ختم کرنے اور یکساں طور پر ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی قبل ازیں پارلیمانی پارٹی کے ارکان جب بلاول ہاؤس پہنچے تو رضوان قریشی اورسینئر مشیر چوہدری محمد ریاض نے شرکاء کا استقبال کیا اور چیئرمین پارٹی کی طرف سے شرکاء کو ضیافت دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.