تحفظ پاکستان آرڈیننس بل منظور ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرینگے ، سید خورشید شاہ کا اعلان ،طالبان سے مذاکرات پر فوج اور حکومت کے درمیان ٹکراؤ نہیں اختلاف ہیں ، جمہوریت اور نواز حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، سسٹم کو کوئی خطرہ ہوا تو نواز شریف حکومت کی مکمل حمایت کرینگے ، چوہدری شجاغت حسین مشرف کے ساتھ لفظوں کی حد تک ساتھ نبھا رہے ہیں ، مارشل لاء کے نفاذ میں عدلیہ بھی اتنی ملوث ہے جتنی فوج تھی ، پرویز مشرف کا احتساب 12اکتوبر 1999سے ہونا چاہیے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 12 اپریل 2014 22:59
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس بل منظور ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرینگے ، طالبان سے مذاکرات پر فوج اور حکومت کے درمیان ٹکراؤ نہیں اختلاف ہیں ، جمہوریت اور نواز حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، سسٹم کو کوئی خطرہ ہوا تو نواز شریف حکومت کی مکمل حمایت کرینگے ، چوہدری شجاغت حسین مشرف کے ساتھ لفظوں کی حد تک ساتھ نبھا رہے ہیں ، مارشل لاء کے نفاذ میں عدلیہ بھی اتنی ملوث ہے جتنی فوج تھی ، پرویز مشرف کا احتساب 12اکتوبر 1999سے ہونا چاہیے ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکومت اور فوج کے درمیان کوئی ٹکراؤ نہیں اختلافات ہیں جمہوریت اور نواز حکومت کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہے اگر سسٹم کو کوئی خطرہ ہوا تو نواز شریف حکومت کی مکمل حمایت کرینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت کی مخالفت نہیں کررہا اچھی بات ہے سیاست ملکر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کریں ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہاکہ ایم کیو ایم نے مارشل لاء کے حوالے سے اپنے بیان کی تردید کردی ہے انہوں نے کہاکہ اگر آرٹیکل چھ کا مسئلہ ہے تو صرف پرویز مشرف کا احتساب کیوں ؟پرویز مشرف کا احتساب 12اکتوبر 1999سے کیا جانا چاہیے خورشید شاہ نے کہاکہ مارشل لاء کے نفاذ میں عدلیہ بھی اتنی ملوث ہے جتنی فوج تھی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.