وزیر اعلی کی چین اورسعودی عرب کے سفیر وں سے ملاقاتیں،باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال،پاک چین دوستی معاشی تعاون کے سودمند روابط میں بدل گئی ہے،چینی پیکیج پر فاسٹ ٹریک عملدرآمد کرینگے، شہباز شریف،چین کے تاریخی اقدامات پاکستانی عوام کے مسائل خصوصا توانائی بحران کے حل میں مدد گار ثابت ہونگے،32ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح وبہبود پر امانت سمجھ کر صرف کریں گے،چین کی جانب سے تواناائی ،ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کے شعبوں میں بھرپور تعاون اورسرمایہ کاری کا فائدہ براہ راست پاکستانی عوام کو پہنچے گا‘وزیر اعلی، شہباز شریف کا حالیہ برسوں میں پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے کیلئے بہت زیادہ کنٹری بیوشن ہے:چینی سفیر ،کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے دورہ چین کی دعوت،سعودی عرب محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو مضبوط ،مستحکم اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتاہے ،سعودی سفیر کی وزیر اعلیٰ سے گفتگو
اتوار 27 اپریل 2014 18:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن اور چین میں موجودہ قیادت کے دور اقتدار کے دوران پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے مابین اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اورپاک چین دوستی معاشی اور اقتصادی تعاون کے سودمند روابط میں بدل گئی ہے۔چین کی حکومت اورلیڈر شپ نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر جس بھرپور اعتماد کااظہار کیاہے ،اس پر پاکستانی قوم چین کی قیادت کی شکرگزار ہے۔
چین کی جانب سے پاکستان میں تواناائی ،ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کے شعبوں میں بھرپور تعاون اورسرمایہ کاری کا فائدہ براہ راست پاکستانی عوام کو پہنچے گا۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار عوامی جمہوریہ چین کے سفیر سان ویڈانگ سے ملاقات کے دوران کیا ۔(جاری ہے)
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ،دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورسرمایہ کاری پیکیج پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ چین کی لازوال دوستی پر اہل پاکستان کو فخر ہے جو آزمائش کے ہر معیار پر ہمیشہ پوری اتری ہے ، چین کی طرف سے 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری ، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے کے اقدامات خوش آئند اور پاکستانی عوام کے لئے تحفہ ہیں اوریہ تاریخی اقدامات پاکستان کے عوام کے مسائل خصوصا توانائی بحران کے حل میں مدد گار ثابت ہونگے۔32ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح وبہبود پر امانت سمجھ کر صرف کریں گے۔توانائی کے شعبہ میں چین کا پاکستان کے ساتھ بے پایاں تعاون پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔ پنجاب حکومت نے چین کے تعاون سے شروع کیے جانے والے منصوبوں پر عملدر آمد کیلئے فاسٹ ٹریک پالیسی اپنائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے پاکستان میں جہاں چین کے لئے سرمایہ کاری کے نئے پرکشش مواقع پیدا ہوئے ہیں وہاں پاکستان کے عوام کے لئے روزگار اور تجارت کے نئے در کھل رہے ہیں۔ چین کی ہمہ جہت ترقی قابل رشک ہے اورپاکستان چین کی فنی مہارت کا بھرپور فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ دونوں ملکوں میں دیرپا دوستانہ رشتے وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط تر اور نئے عہد میں داخل ہو رہے ہیں جو دنیا کے لئے ایک مثال ہیں۔ پاکستان نے چین سے ترقی اور خوشحالی کا سبق سیکھ لیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کے لئے عزم و استقلال اور جہد مسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور بہت جلد توانائی سمیت ملک و قوم کو درپیش دیگر مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا ۔ وزیر اعلی نے پاکستان میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور عوامی جمہوریہ چین کی طرف سے پاکستان میں معاشی استحکام کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چین نے پاکستان سے اپنی دوستی کا حق ادا کیا ہے اور مالی اور فنی امداد اور تعاون کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جن سے قومی معیشت مضبوط بنیادوں پراستوار ہو رہی ہے۔ ملاقات کے دوران چین کے سفیر نے بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چین کے صدر اور وزیر اعظم پاکستانی وزیر اعظم پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں اورانہیں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا حالیہ برسوں میں پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے کے لئے بہت زیادہ کنٹری بیوشن ہے اورچینی قیادت وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی محنت اور عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔چین کے سفیر نے کمیونسٹ پارٹی چائنہ کی جانب سے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی ۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز صالح الغدیرسے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کی بنیاد لازوال تاریخی اور روحانی رشتوں پر استوار ہے -پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کی دوستی پر فخر کرتے ہیں ۔ عوام سعودی عرب سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں ہمیشہ شریک رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہسعودی عرب وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایک مضبوط ،مستحکم اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتاہے اور اس مقصد کیلئے دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کے عوام کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.