پاکستان عوامی تحریک مڈ ٹرم الیکشن کیلئے نہیں انقلاب کیلئے جدوجہد کر رہی ہے‘ڈاکٹر طاہر القادری، جمہوریت کے نام پر عوام کا مینڈیٹ چرانے والے آئین اور حقیقی جمہوریت کے دشمن ہیں‘قائد عوامی تحریک
اتوار 4 مئی 2014 23:09
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہم کسی مڈ ٹرم الیکشن کے حق میں نہیں ہیں ،پاکستان عوامی تحریک مڈ ٹرم الیکشن کیلئے نہیں انقلاب کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اسکے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے،موجودہ الیکشن کمیشن غیر آئینی ہے۔وہ کینیڈا سے سیکرٹری جنرل PATخرم نواز گنڈا پور سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کا بنایا ہواہے اس میں کرپٹ لوگ موجود ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان عوامی تحریک موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف ہے جو دھونس،دھاندلی اور دھن پر قائم ہے۔ہم اس کرپٹ نظام کی آخری اینٹ تک اکھاڑ پھینکیں گے۔اس لیے مڈ ٹرم الیکشن کی بات کبھی نہیں کرونگا اس حوالے سے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بدمعاشی غنڈہ گردی،اختیارات کاا رتکاز،دہشت گردی اور بد ترین آمریت تو ہے مگر جمہوریت ہر گز نہیں ہے۔
جمہوریت کے نام پر عوام کا مینڈیٹ چرانے والے آئین اور حقیقی جمہوریت کے دشمن ہیں انکو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہو گا ۔11مئی کا احتجاج ملک میں آنے والے سبز انقلاب کا آغاز ہو گا۔عوام ظالم نظام اور اسکے محافظوں کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.