
شمالی وزیرستان میں بمباری سے بے گناہ اور معصوم لوگ نشانہ بنے ، ، موثر جوابی کارروائیاں مظالم کا بدلہ اور رد عمل ہونگی ،تحریک طالبان ، تحریک طالبان پاکستا ن مذاکراتی عمل کیلئے پہلے کی طرح سنجیدہ اورمخلص ہے ، اس حوالے سے ہمارا موقف ایک کھلی کتاب ہے ، پاکستانی حکمران خوشنما نعروں کے ذریعے قوم کو بدترین دھوکے دینے میں مصروف ہیں، بلوچ ،سندھی ،پختون اور اسلام سے محبت رکھنے والاپنجابی اس خاص طبقے کی جنگ سے اپنے آپ کو واضح طور پر الگ کر لے ، شاہد اللہ شاہد کا بیان
اتوار 15 جون 2014 13:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) کالعدم تحریک طالبا ن نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے بے گناہ اور معصوم لوگ نشانہ بنے ، ظلم کا ایک ایک باب محفوظ ہے ، موثر جوابی کارروائیاں مظالم کا بدلہ اور رد عمل ہونگی ، تحریک طالبان پاکستا ن مذاکراتی عمل کیلئے پہلے کی طرح سنجیدہ اورمخلص ہے ، اس حوالے سے ہمارا موقف ایک کھلی کتاب ہے ، پاکستانی حکمران خوشنما نعروں کے ذریعے قوم کو بدترین دھوکے دینے میں مصروف ہیں، بلوچ ،سندھی ،پختون اور اسلام سے محبت رکھنے والاپنجابی اس خاص طبقے کی جنگ سے اپنے آپ کو واضح طور پر الگ کر لے۔
اتوار کو کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکمران زندگی کے تمام شعبوں میں کثیرقومی سرمایہ ہڑپ کرنے کے بعد امن و سلامتی جیسے حساس معاملات کاڈالروں کے عوض سودا کرچکے ہیں سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر شمالی وزیرستان کے بے گناہ لوگوں کو جیٹ بمباری کا نشانہ بنایا ہے اور مختلف علاقوں میں رات کی تاریکی میں سینکڑوں مظلوم قبائلی عوام کو شہید اور زخمی کیا ہے تاہم اس ہولناک مظالم کا ایک ایک باب ہم محفوظ رکھ رہے ہیں،موثر جوابی کاروائیاں ان مظالم کا بدلہ اور ردعمل ہونگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیرکو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
اسٹرکچرل ریفارمزپر عمل کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ
-
لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
بھارت اپنے بیانیے میں ناکام ہو چکا ہے،بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.