سما ہنی میں بھی الیکشن 2011میں حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کرانے پر یوم سیاہ منایا گیا۔

جمعرات 26 جون 2014 15:07

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) مسلم لیگی راہنماء راجہ فاروق حیدر خان کی کال پر آزاد کشمیر بھر کی طرح حلقہ سما ہنی میں بھی الیکشن 2011میں حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کرانے پر یوم سیاہ منایا گیا اوراحتجاجی کیمپ لگایا گیا ،تفصیلات کے مطابق راجہ فاروق حید ر خان کی کال پر حلقہ ایل اے 6سما ہنی میں 26جون 2011میں ہونے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے ہونے والی دھاندلی کے خلاف احتجاج کے طور پر یوم سیاہ منایا گیا اوراحتجاجی کیمپ لگایا گیا احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیداوار اسمبلی و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ محمد رزاق خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں نظام حکومت سندھ کی ایک خاتون چلا رہی ہے جو ان سے پیسہ وصول کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مجاور حکومت جلد جانے والی ہے حلقہ سما ہنی میں بڑی سیاسی تبدیلی آنے والی ہے جلد خوشخبری دونگا چودھری علی شان سونی نے 400اساتذہ مشروط بھرتی کرائے وہ جلد فارغ ہو جائیں گئے یہ اساتذہ نہ گھر کے رہیں گئے نہ گھاٹ کے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر اہل لوگوں کو بھرتی کروائیں گئے سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں راجہ رزاق خان الیکشن جیت چکے تھے دھاندلی کر کے علی شان سونی کو جتوایا گیا آئندہ الیکشن میں اس طرح کی بد ماشی کو خاتمے کے لئے کارکن متحد ہو جائیں مسلم لیگ ن آمدہ الیکشن میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرئیگی تقریب سے صدر حلقہ سما ہنی راجہ منیر اللہ خان ، خان ندیم خان ، راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ ، راجہ نصیر اختر موجو و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔